اٹلی میں واقع پیسا کا ایک طرف کو جھکا ہو مینار۔ رومن طرز تعمیر کا شاہکار عمارت جس کی تعمیرکرنے میں دو صدیاں بیت گئیں۔
پیسا مینار ایک طرف کو جھکا ہوا مینار جو اٹلی کے شہر پیسا میں واقع ہے۔ اس مینار میں ایک چرچ بھی ہے جس کی وجہ سے اسے مخصوص رومن اسک سٹائل میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ شہرت اس کا ایک ٹیڑھا پن اور محصوص رومن طرز تعمیر ہونا ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
اِس مینار کی تعمیر8 اگست 1173ء کو شروع ہوئی۔ اس کی 8 منزلیں ہیں۔ مینار کی چوڑائی 183.27 فٹ اور اونچائی 158 فٹ ہے۔ اس مینار میں بڑی بڑی گھنٹیاں بھی آویزاں ہیں جو اس کی تعمیر کے وقت لگائی گئیں تھیں لیکن ان کا اب استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس کی تعمیر 200 برس میں مکمل ہوئی یعنی دو صدیاں اس کو تعمیر کرنے میں بیت گئیں تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ تعمیر میں اس قدر تاخیر کی وجہ وہ تعمیراتی مسائل تھے جو وقتاً فوقتاً سر اٹھاتے رہتے تھے کبھی ایک مسئلہ اور کبھی دوسرا۔ جب اس کی تین منزلوں کی تعمیر مکمل ہوگئی تو کاریگروں کو اچانک یہ معلوم ہوا کہ مینار ایک طرف سے نرم مٹی میں آہستہ آہستہ دھنس رہا ہے۔ لہٰذا مزید تعمیر فوراً روک دی گئی اور یہ اگلے 100 سال تک رکی رہی تاکہ نرم زمین سخت ہوجائے اور عمارت کا جھکاؤ رک جائے۔ اس مینار کی دوبارہ تعمیر کا سلسلہ 1275 ء میں شروع کریاگیا اور 1301ء میں اس کی چھ منزلیں مکمل کردی گئی۔ یوں 1350ء میں اس مینار کی تعمیر مکمل ہوگئی۔
یہ مینار اپنی جگہ سے 6 میٹر تک جھک چکا ہے۔ اس کی ٹیڑھا پن کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی مگر یہ مسلسل ایک طرف کو جھکتا جارہاہے ۔ ایک مختاط اندازے کے مطابق یہ مینار ہر سال 0.25 انچ یعنی ایک ملی میٹر کی رفتار سے جھک رہا ہے اور ایک نہ ایک دن یہ مینار بالآخر گر جائے گا۔ 1990ء میں اس مینار کو عام پبلک کے لئے بند کردیا گیا اور اس کے جھکاؤ کو روکنے کے لئے کوشش شروع کردی گئی اور 2001ء میں اسے دوبارہ عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹکنالوجی کی مدد اور جدید طریقوں سے اس مینار کو 300 سال تک گرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔
The Leaning Tower of Pisa History