توجہ فرمائیں۔۔۔

پاکستان ورچوئل لائبریری" آپ کو مفت آن لائن کتابوں کی سہولت عرصہ 15 سال سے فراہم کررہی ہے۔ جس کی ڈومین ، ہوسٹنگ اوردیگر انتظامات پر سالانہ پانچ لاکھ سے زیادہ کا خرچہ آتا ہے۔ حالیہ عرصہ میں ڈالر کی قدر میں بے تحاشہ اصافے کی وجہ سے لائبریری کو جاری رکھنے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے پہلی بار ہم آپ سے مالی تعاون کی اپیل کررہے ہیں۔ آپ کے بھیجے ہوئے سو یا پچاس روپے بھی اس خدمت کو جاری رکھنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔    مالی تعاون کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈینگی بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

ڈینگی بحار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر۔گھریلومچھر (ڈینگی) سے احتیاط، آپ کے ہاتھ میں۔

ڈینگی بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر۔گھریلومچھر (ڈینگی)  سے احتیاط، آپ کے ہاتھ میں۔

موسم برسات کی آمد کے ساتھ ڈینگی بخار کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گھریلو مچھر  یعنی ڈینگی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ اسکی نشاندہی کی جائے۔ ڈینگی کا لی اور سفید دھاریوں ولاے ایک خطرناک قسم کے گھریلو مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔

ڈینگی بخار سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ اس کے لئے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

٭ مچھر مار ادویات کا سپرے کرنا۔ ہفتے میں دو سے تین بار گھر ، دفاتر اور دکانوں میں صفائی کرکے مچھرمار ادویات کا سپرے کریں اور دروازے ایک گھنٹہ کے لئے بند رکھیں۔

٭ صاف پانی جمع کرنے کے برتن مثلاً گھڑے، ڈرم اور ٹینکی وغیرہ کو صحیح طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔

٭ روم کولر وغیرہ جب استعمال میں نہ ہوں تو ان میں سے پانی خارج کردیں۔

٭ کپڑے پوری آستین والے پہنا کریں۔ بازوؤں اور پیروں کو کھلا نہ چھوڑیں۔

٭ پیلے رنگ کی لائٹوں کا استعمال کریں۔ اپنے گھر اور کاروباری جگہ پر سفید کی بجائے پیلے رنگ کی لائٹوں کا استعمال کریں۔

٭ کیاریوں، گملوں ار پُرانے برتنوں میں پانی  جمع ہونے نہ دیں۔  گھروں کے اندر، اردگرد، چھتوں، پودوں کی کیاریوں، گملوں، پرانے برتنوں اور ٹائروں وغیرہ میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

٭باغیچے میں جانے سے پہلے خصوصاً شام کے وقت جسم پر مچھر بھگاؤ لوشن ضرور لگائیں۔

٭صاف ستھرا ماحول۔ اپنے گھر، پارک ، مارکیٹ اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں۔ کسی بھی قسم کے پانی اور کوڑا کرکٹ کو ہر گز جمع نہ ہونے دیں۔

٭ کوائل میٹ، مچھر بگاؤ لوشن استعمال کریں۔ مچھروں سے بچاؤ کے لئے کوئل میٹ، مچھر بھگاؤ لوشن اور مچھر دانی کا استعمال یقینی بنائیں۔ ڈینگی بخار کی تشخیص ہوجانے کی صورت میں مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال لازمی کریں۔ تاکہ مزید گھریلو مچھر (ڈینگی ) کی افزائش نہ ہوسکے۔

٭ بیرونی سپرے لازمی کریں۔ آپ کے علاقہ میں جب مچھرمارادویات کا سپرے ہورہا ہو تو گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں تاکہ سپرے کے اثرات گھروں کے اندر تک جاسکیں۔ بچوں کو شام کے وقت میں باہر اور خصوصاً پارکوں میں نہ لے کر جائیں۔

ڈینگی بخار کی علامات:۔

ڈینگی بخار شدید فلو جیسی بیماری ہے جس ی علامات میں شدید بخار ہونا، جسم میں شدید درد ہونا، بھوک نہ لگنا، آنکھوں کے پیچھے درد ہونا، پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد، جسم پر دھبوں کا نمودار ہونا، سانس لینے میں دشواری، رنگت پیلی ہوجانا، پیٹ میں درد اور مریض کا صدمے کی حالت میں چلے جانا شامل ہیں۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں جلد از جلد نزدیک ترین ہسپتال سے ربطہ کریں۔

ڈینگی کے مریض کے خاندان کے لئے ہدایات:-

مریض کا جسمانی درجہ حرارت 102 فارن ہائیٹ سے کم رکھیں۔ مریض کو پیرا سٹامول دیں لیکن 24 گھنٹے میں 4 مرتبہ سے زیادہ نہ دیں۔ مریض کو ایسپرین یا بروفن مت دیں۔ مریض کو نارمل خوراک کے ساتھ ساتھ زیادہ مقدار میں پانی، جوس، سوپ، اور دودھ پلائیں۔ مریض کو مکمل آرام مہیا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *