توجہ فرمائیں۔۔۔

قارئینِ کرام "پاکستان ورچوئل لائبریری" آپ کو مفت آن لائن کتابوں کی سہولت عرصہ 15 سال سے فراہم کررہی ہے۔ جس کی ڈومین ، ہوسٹنگ اوردیگر انتظامات پر سالانہ پانچ لاکھ سے زیادہ کا خرچہ آتا ہے۔ حالیہ عرصہ میں لائبریری کو جاری رکھنے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے پہلی بار ہم آپ سے مالی تعاون کی اپیل کررہے ہیں۔ آپ کے بھیجے ہوئے سو یا پچاس روپے بھی اس خدمت کو جاری رکھنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔    مالی تعاون کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیا موجودہ سیاسی راہنما پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرسکتے ہیں؟

کیا موجودہ سیاسی راہنما پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرسکتے ہیں؟

Who Will Save Pakistan?

پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی مذہبی، معاشی، سماجی ترقی اور آزادی کے لئے حاصل کیا گیا تھا۔  آج اگر عوام کی صورتحال کی طرف نظرڈالیں تو غربت سے نجات انہیں نہیں ملی، اکثریت غریب اور ان پڑھ ہے اور فرسودہ حال ہے۔ امیر لوگ قانون کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرتے ہئں جبکہ قانون کی سخت سزائیں غریبوں کو ملتی ہیں۔ آزادی کے تمام پھل امیروں کو ملتے ہیں جبکہ غریب خیرات پر زندہ ہیں۔ کیا ہمارے بزرگوں نے اس پاکستان کے لئے جدوجہد کی تھی؟

جب میں پاکستان کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے ایسا کوئی سیاستدان نظر نہیں آتا جو ان اندھیرے حالات  میں ملک کو روشنی دکھا سکے۔ جو جمہوریت کی اصلی روح کو بحال کرے اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کرے۔ ان چند گنے چنے سیاسی خاندانوں نے اس ملک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔ آج یہ دھرتی پاکستان خطرے میں ہے اور مصیبتوں میں گھری ہوئی ہے۔ اور اسے اس صورتحال میں ہم خود لے کر آئے ہیں۔ یہ ملک آج پکار رہا ہے کہ مجھے بچاؤ، ہم سب پر فرض ہے کہ اس وقت ملک کو بچائیں بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ یہ وقت جاگنے کا ہے، یہی احساس ہے جو عوام میں ایک امید کی کرن پیدا کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *