Aamal Shab e Qadar for 27th Night of Ramadan in Urdu

Aamal Shab-e-Qadar for 27th Night of Ramadan in Urdu

ستائیسویں شب کے اعمال

رمضان کے ستائیسویں شب کو بارہ رکعت  نفل نماز تین سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے ایک ایک بار سورۃ قدر اور سورۃ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھیں۔ بعد سلام کے ستر بار استغفار پڑھیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو انبیاء کی عبادت کا ثواب عطاء ہوگا۔ (انشاء اللہ تعالیٰ)

ستائیسویں شب کو دو رکعت نفل نماز پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر تین تین دفعہ اور سورۃ اخلاص ستائیس مرتبہ پڑھ کر گناہوں کی مغفرت طلب کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ پچھلے تمام گناہ معاف ہوں گے۔

سائیسویں شب کو چار رکعت نفل دو سلام سے پڑھیں اور ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے سورۃ تکاثر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص تین تین بار پڑھیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے پر موت کی سختی آسان ہوجاتی ہے اور رحمتِ خداوندی سے بعید نہیں کہ عذابِ قبر بھی معاف ہوجائے۔

ستائیسویں شب کو دو رکعت نمازِ نفل پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص سات سات بار پڑھیں۔ بعد سلام کے ستر مرتبہ مندرجہ ذیل تسبیح پڑھیں۔

استغفار

اس نماز کو پڑھنے والا اپنے مصلیٰ سے اُٹھنے بھی نہ پائےگا کہ اللہ تعالیٰ اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرمادے گا۔ (انشاء اللہ)

ستائیسویں شب کو دو رکعت نفل نماز پڑھیں اور ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ سورۃ الم نشرح ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص تین تین بار پڑھیں ۔ بعد سلام ستائیس مرتبہ سورۃ قدر پڑھیں۔

واسطے ثواب بے شمار عبادت کے لئے یہ نماز بہت ہی افضل ہے۔

ستائیسویں شب کو چار رکعت نمازِ نفل پڑھیں اور ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ تین تین بار سورۃ قدر اور پچاس پچاس مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں اور بعد سلام سجدے میں سر رکھ کر ستر مرتبہ مندرجہ ذیل کلمات پڑھیں۔

Zikar Subhanallah

اس کے بعد جوبھی دنیا وی یا دینی حاجت طلب کرے وہ انشاء اللہ تعالیٰ بارگاہ ایزدی میں مقبول ہوگی۔

ستائیسویں شب کو سورۃ ملک سات مرتبہ پڑھنا مغفرت کے لئے اور گناہوں کی بخشش کے لئے بہت ہی افضل درجہ رکھتی ہے۔

Aamal Shab-e-Qadar for 27th Night of Ramadan in Urdu

Aamal Shab-e-Qadar for 27th Night of Ramadan in Urdu. Shab e Qadar Nawafil, Dua, wazaif, Amaal and other good deeds of Layla tul Qadr 27th night of the holy month of Ramzan Kareem.