Jumma Ki Sunnaten – جُمعہ کی سُنتیں

Jumma Ki Sunnaten - جُمعہ کی سُنتیں

نقشِ قدم نبیؐ کے ہیں جنت کے راستے

اللہ سے ملاتے ہیں سُنت کے راستے

جمعہ کی سُنتیں

 غسل کرنا۔ ( بخاری شریف ص ۱۲۰ ج ا باب فضل الغسل یوم الجمعہ)

اچھے اور صاف کپڑے پہننا۔

مسجد میں جلدی جانے کی فکر کرنا۔

مسجد میں پیدل جانا ۔ (ابن ماجہ باب المشی الی الصلوۃ ص ۵۶ ج ا)

امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔

 اگر صفیں پُر ہیں تو لوگوں کی گردنیں پھاند کر آگے نہ بڑھنا۔

 کوئی فضول کام نہ کرنا یعنی مثلاً اپنے کپڑوں سے یا بولوں سے لہو و لعب نہ کرنا۔

خطبہ کو غور سے سننا۔

 علاوہ ازیں جمعہ کے دن جو سورۃ کہف پڑھے گا اس کے لئے عرش کے نیچے سے آسمان کےبرابر ایک نور ظاہر ہوگا جو قیامت کے اندھیرے میں اس کے کام آئے گا اور اس جُمعہ سے پہلے جُمعہ تک کے تما م گناہ صغیرہ اس کے معاف ہوجائیں گے۔

 نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے دُرود بھیجا کرو کہ دُرود میرے حُضور پیش کیا جاتا ہے۔

 جمعہ کے دن بالوں میں تیل لگانا اور خوشبو یا عِطر کا استعمال کرنا مسنون ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمایں ۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *